27 اگست 2025 - 16:21
حماس: خلیل الحیہ کی قتل کی افواہیں، ناکام اور بے بس عناصر کا ہتھیار ہے

حماس نے خلیل الحیہ کے قتل کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ افواہیں صہیونی میڈیا کی جنگِ نفسیات کا حصہ ہیں، جو عوام کے اعتماد کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حماس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے کہا کہ خلیل الحیہ، جو حماس کے سینئر رہنما ہیں، کے قتل کے بارے میں خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ یہ افواہیں صہیونی اشغال کاروں کی جانب سے عوام اور قیادت کے خلاف چلائی جانے والی میڈیا اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

ذریعے نے مزید کہا کہ یہ ناکام اور مذبوحانہ کوششیں کبھی بھی عوام کا اپنے رہنماؤں پر اعتماد کمزور نہیں کر سکتیں، اور خلیل الحیہ اور ان کے ساتھیوں کے ثابت قدم موقف پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتی جو مزاحمت اور استقامت کے طویل سفر میں قائم ہوا ہے۔

حماس کے اس اہلکار نے تاکید کی:
"شایعات، عاجز اور ناتوان عناصر کا ہتھیار ہیں، اور ہماری قوم نے سیکھا ہے کہ ایسے حملوں کے بعد بھی وہ مزید مضبوط اور اپنے قومی فیصلوں کے پابند رہتی ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha